شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب نے بیت السلام تلہ گنگ میں بیان کے دوران ایک طالب علم سے سوال فرمایا وہ سوال و جواب پیش خدمت ہے۔
سوال: بتاؤ بھائی !آپ علم کس لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں کیا مقصد ہے علم حاصل کرنے کا؟
جواب: طالب علم نے جواب دیا کہ دین کی خدمت کرنے کے لیے۔
اس پر حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب
نے فرمایا کہ یہ بھی شیطان کی طرف سے ایک مغالطہ ہے۔ خوب سمجھ لیجیے کہ علم حاصل کرنے کا مقصد اصلاح نفس ہونا چاہیے۔ دوسروں کی اصلاح تب کرسکیں گے جب خود اپنی اصلاح ہوگی۔ اگر اصلاح نفس کی نیت کے بغیر علم حاصل کیا تو اس میں برکت نہیں ہوگی وہ علم بے نور ہوگا۔ اس لیے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ابتداء میں اصلاح نیت والی حدیث لائی کہ سب سے پہلے اپنی نیت درست کر لو، ورنہ پڑھنے پڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
A more stronger edict is by Hakim Ul Ummat Maulana Ashraf Ali thanvi
As reported by Dr Abdul Hai in "Ma'sar e Hakeem Ul ummat".
To become a buzurg or Saint is not fard. To become an insaan is fard.
No comments:
Post a Comment