Friday, September 29, 2023

Alif Laila Series of Ferozesons and my love for books

 مجھے سب ہے یاد زرا زرا-- تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

کس کو یاد ہے ان 6 کتب کی قدر مشترک؟
ملکہ شہرزاد
حجام اور قزاق
چین کی شہزادی
گنجا لنگور
سندباد کے سات سفر
معروف موچی
1970 کی دہائی میں یہ کتب میری اسلام آباد میں "ملت لائبریری" کا حصہ تھیں جن میں بچوں کی فیروز سنز کی کتب کے علاوہ ابن صفی، این صفی، مظہر کلیم وغیرہ کی کتب تھیں
کل فیروز سنز نزد تین تلوار جانے کا اتفاق ہوا، تو یہ سیٹ خرید لیا--
کیا زبوں حالی کا شکار نظر آیا-- فیروز صاحب کے بچوں کی اگلی نسل کیلئے فکر فردا کا مقام
فیروز سنز کراچی کا پتہ:
تین تلوار سے دو تلوار کی طرف جاتے ہوئے الٹے ہاتھ پر شیل کے پیٹرول پمپ کے سامنے کھڑے ہوں تو سیدھے ہاتھ والے کونے کے سامنے کمرشل کے فرسٹ فلور پر


Tarzan and My Language Acquisition

ٹارزن کے جنگ اخبار میں روز شائع ہونے والے تصویری سلسلہ سے میں نے تقریباً 5-6 سال کی عمر میں اخبار پڑھنا شروع کیا-- یہ 1967-68 کا زمانہ تھا-- روز صبح امی، ابا یا بڑی بہنوں سے اصرار ہوتا تھا کہ وہ پڑھ کر سنائیں، اور شروع میں دو چار دفعہ ہر ایک نے سنایا-- چونکہ ہر کوئی اکثر اپنے کاموں میں مصروف ہوتا تھا، اور کہتا تھا بھئی خود پڑھ لو-- چنانچہ جھنجلا کر خود ہی پڑھنا شروع کر دیا-- اس کے بعد یہ چاروں فیروز سنز کی کتابیں IMSG سپر مارکیٹ اسلامآباد کی لائبریری سے لے کر پڑھیں-- بعد ازاں ٹارزن کی ان چار کتب کا پورا سیٹ خریدا اور بیسیوں دفعہ پڑھ ڈالا-- فیروز سنز کی ایک کتاب اسکول سے واپسی کے بعد کھانے کی میز پر شروع کرتے تھے اور وہ کوئی ایک ڈیڑھ گھنٹے کی مار ہوتی تھی--- ہماری imagination تخیل اور ایڈونچر کی آبیاری ان کتب سے شروع ہوئیں-- بعد ازاں اوریجنل بھی پڑھنے کا موقع ملا--
یہ چار کتب فیروزسنز واقع نزد تین تلوار شیل پٹرول پمپ سے خریدیں اس پیر کو خریدیں تھیں--

Ikram Hyder Naqshbandi Naatia Kalam in Different Languages

میرے دادا کے والد سید اکرام حیدر (1854 - 1942) کی غالباً 1920 کی دہائی کا لکھا ہوا نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں کلام، مختلف زبانوں میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بزبان عربی

للہ الحمد علی راسنا   ار سلت نبی

من نبی اقبل احکام شرقی غربی

کان امی لقد ا عالم و علم العجبی

قال واللہ لک؟ رحمت احمد ربی

سیدی مرشدی مولائے محمد عربی

مرحبا سرور عالم تو عجب خوش لقبی

Sunday, September 10, 2023

Doctrine of Necessity Molvi Tamizuddin Khan Case Judgment by Justic Munir Federal Court PLD 1955

[pdf to word auto converted document. Needs editing proof reading]

P L D 1955 FEDERAL COURT 240

(Appellate Jurisdiction)
Present : Muhammad Munir, C. J., A. S. M. Akram, A. R. Cornelius, Muhammad Sharif and S. A. Rahman, JJ

(1) FEDERATION OF PAKISTAN,
(2) MUHAMMAD ALI,
(3) CHAUDHRI MUHAMMAD ALI,
(4) MAJOR GENERAL ISKANDER MIRZA,
(5)M. A. H. ISPAHANI,
(6) DR. A. M. MALIK,
(7) DR. KHAN SAHIB
(8) GENERAL MUHAMMAD AYUB KHAN, (9) GHYAS-UD-DIN PAIHAN AND
(l0) MIR GHULAM ALI TALPUR 
Appellants

versus

Moulvi TAMIZUDDIN KHAN-Respondents Constitutional Civil Appeal No. 1 of 1955, decided in Pakistan v, April 1955.