لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند! ہم سائفر سے کھیلیں گے، ہم امریکی سازش سے کھیلیں گے، ہم آایم ایف سے کھیلیں گے، ہم معیشت سے کھیلیں گے، ہم دوست ممالک سے کھیلیں گے, ہم اسٹیبلشمنٹ سے کھیلیں گے، ہم چیف سے کھیلیں گے، ہم ایجنسیز سے کھیلیں گے، ہم اپوزیشن سے کھیلیں گے، ہم اسمبلیوں سے کھیلیں گے، ہم ارشد شریف کے قتل سے کھیلیں گے، ہم سواتی کی وڈیو لیک سے کھیلیں گے، ہم لانگ مارچ اور دھرنے سے کھیلیں گے، ہم شلوار میں گولیوں سے کھیلیں گے، ہم اپنے اندھے پرستاروں سے کھیلیں گے، اور میں اپنے عشاق سے کھیلوں گا، میں اپنے کھلونوں سے کھیلوں گا- میرے کھلونے میری مرضی
گیت
انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند
کیسی انوکھی بات رے
تن کے گھاؤ تو بھر گئے داتا
من کا گھاؤ نہیں بھر پاتا
جی کا حال سمجھ نہیں آتا
کیسی انوکھی بات رے
انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند
پیاس بُجھے کب اِک درشن میں
تن سُلگے بس ایک جلن میں
من بولے رکھ لوں نینن میں
کیسی انوکھی بات رے
انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند
جس پہ نہ بِیتی وہ کب جانے
جَگ والے آئے سمجھانے
پاگل من کوئی بات نہ مانے
کیسی انوکھی بات رے
انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند رے
اسد محمد خان
سے معزرت کے ساتھ
انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے "چیف" - کیسی انوکھی بات رے- تن کے گھاؤ تو بھر گئے داتا- من کا گھاؤ نہیں بھر پاتا- جی کا حال سمجھ نہیں آتا- کیسی انوکھی بات رے- انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے اقتدار، امریکی سازش، سائفر، لاش، دھرنا، لانگ مارچ، ایجنسیز، پیرنی، اسمبلیاں، پرستار، عشاق...
No comments:
Post a Comment