چور مچائے شور: کرپشن قانون توڑ کر اپنے نفع کے لئے فیصلے کرنے کو کہتے ہیں، جس کے لئے اپنی جان بچانے کے لئے مک مکا و مٹی پاؤ کرنا بھی شامل ہے- ہمارے ساتھ پچھلے 70 سال سے اس ڈرامے کو نظریہ ضرورت کے نام پر ڈکٹیٹرز اپنے قانون توڑنے کے بعد بچاؤ کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں- بہت سارے سادہ لوح اس ڈرامے پر تالیاں بجاتے رہے ہیں اور پھر کرپشن کرپشن کا شور مچا کر بار بار اس کی نئی قسطوں کا مطالبہ بھی کرتے رہے ہیں- سسلین گاڈفادر مافیا کے اس سرغنہ کو کہا جاتا تھا جس کی جیب میں قانون بنانے والے لیجسلیٹرز اور قانون پر عملدرآمد کروانے والی پولیس اور تحقیقاتی ادارے اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے والے ججز ہوتے ہیں- اور ان میں سے جو ان کے حکم عدولی کرے اس کو Terminate یا exterminate کر دیا جاتا ہے- یہ کام ڈھٹائی سے پاکستان میں ڈنکے کی چوٹ پر نظریہ ضرورت کے نام پر اعلانیہ ہوتا رہا ہے اور اب بھی جاری ہے
No comments:
Post a Comment