Sunday, July 28, 2019

Afghanistan and Pakistan in 2019

آج وطن پرستوں سے مکالمہ
"یہ افغانی ہمارے ملک کا کھاتے ہیں اور سپورٹ افغانستان کو کرتے ہیں۔"
"تماری طرح وہ بھی اللہ کا دیا کھاتے ہیں، اپنی تقدیر کا کھاتے ہیں، کوئی کسی کے حصے کا نہیں کھاتا۔ اللہ کی زمین پر رہتے ہیں، تمہاری ملکیت پر نہیں رہتے۔ جب کوئی پاکستانی برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں رہ کر وہاں کی شہریت لے کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتا ہے تب تمہارے پیٹ میں مروڑ کیوں نہیں اٹھتی؟"
"لیکن یہ غدار ہیں، یہ ہمارے ملک میں دھشتگردی لائے، منشیات لائے۔ ہم نے ان کو پناہ دی اور یہ اب بھارت کے حواری بن بیٹھے۔"
"دھشتگری امریکی جنگ سے آئی جسے تم اپنی جنگ کہتے نہیں تھکتے ورنہ اس سے پہلے افغان سرحد تمہاری سب سے محفوظ سرحد تھی۔ طالبان تمہاری دوست حکومت تھی جو افغانستان میں امن قائم کر چکی تھی، منشیات کی کاشت ختم کر چکی تھی۔ تم نے نیشنلزم کے نام پر اس دوست ریاست کی بلی چڑھائی اور جب اس کے نتیجے میں امریکی نواز حکومت قائم ہوئی اور اس کا جھکاو بھارت کی طرف ہوا تو تم نے اپنے گریبان میں جھانکنے کی بجائے افغانیوں کو غدار قرار دے دیا۔"
"جاو یار! یہ قوم تو ہے ہی ترقی اور امن سے نفرت کرنے والی۔ اس قوم کو لڑنے کے علاوہ آتا ہی کیا ہے۔ ان سے جان نہیں چھڑائی تو یہ ہمیں بھی پسماندہ کر چھوڑینگے۔"
"لڑائی کی جس صفت کو تم تذلیل کی نظر سے دیکھ رہے ہو یہ صفت تاریخ میں تماری محافظ رہی ہے۔ جس قوم کو تم پسماندہ سمجھ کر تحقیر کا نشانہ بنا رہے ہو اس قوم نے پچھلے ہزار سال درجنوں ریاستیں قائم کی ہیں۔ غزنوی، غوری، خاورزمی، تغلق، لودھی، ابدالی، خلجی، ہندوستان اور وسطی ایشیاء میں اسلام کی تشہیر و حفاظت کا بڑا سہرا ان افغانوں کی اس ہی دلیرانہ صفت کے سر ہے۔ مراٹھوں سے تمہاری جان چھڑانے، برطانیہ کی وسطی ایشیاء میں توسیع روکنے، کمیونسٹوں کی کمر توڑنے میں انہی کا خون ہے۔"
"او جاو یار! میں یہ سب نہیں مانتا۔"
"تمہارے ماننے نہ ماننے سے حقائق تبدیل نہیں ہوتے، صرف تمہاری کم علمی اور تعصب ظاہر ہوتے ہیں۔ تم دوست اور دشمن کا فرق بھول بیٹھے ہو۔ تم امت کا تصور اور تقدیر پر ایمان بھلا بیٹھے ہو ورنہ تم وطن پرست نہ ہوتے۔"


Finally would you believe the founding father Iqbal or some 5th Generation media campaign

:
بتان رنگ و خوں کو توڑ کر ملت میں گم ہو جا
نہ ایرانی رہے باقی نہ تورانی نہ افغانی

Iqbal's narrative vs  US' 5th Generation warriors' narrative who seemed to have hijacked the so called 
Pakistani 5th Gen warriors agenda. People doing propaganda on behalf of Afghanistan are mostly US/West planted or not shrewd enough to understand the neocolonial agenda.  Three countries are targeted by US designs in this region. I feel the majority of Afghanis still love and support Pakistan. Similarly, majority of Iranians and Turks are also in Pakistan.
Pakistan has been opposing and protesting India's influence in Afghanistan because India is promoting the anti-Pakistan narrative through its several consulates in Afghanistan. Now if some  are promoting the anti-Afghani narrative in Pakistan! Then India and those Pakistanis are on the same page as USA. USA wants neither Afghanis nor Pakistanis to have a representative government. So such 
people are supporting neocolonialism.
برطانیہ میں جو کچھ ہوا اس کی کئی وجوہات ہیں۔
ان میں سے چند یہ ہیں؛
1) برطانیہ میں جو افغان نسل موجود ہے وہ وہ ہے جس نے اپنے بڑوں کو ، قریبی رشتہ داروں کو پہلے روس کے ساتھ جنگ ، بعد میں جہادیوں کی آپس کی لڑائیوں اور پھر طالبان اور آخر میں امریکیوں کے ہاتھوں مرتے اور تشدد کا شکار ہوتے دیکھا ہے۔ یہ وہ نسل ہے جو پاکستان کو اپنی اس حالت کے لیے ذمہ دار سمجھتی ہے۔ ان کا طرز فکر غلط ہوسکتا ہے لیکن یہ فطری طور پر پاکستان کو ناپسند کرتی ہے۔ 

USA paid Dictator Zia $5.8Bn for inflicting Afghan Jehad in 1980s, and paid Dictator Mush $35Bn for Afghan WoT in 2000s, however, pakistan incurred loss of $123Billion as per DGMO. The resulting wars and civil strife has been going on for the last 40years.

دوسرا پاکستان کے خلاف پورے یورپ بالخصوص برطانیہ میں پی ٹی ایم نے بہت نفرت پھیلائی ہے۔ یہ کام دانستہ اور نادانستہ دونوں طور پر ہوا ہے۔
تیسرا عنصر انڈیا اور دیگر وہ تنظیموں کا جو برطانیہ کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہے ان کا بھی کردار ہے
چوتھا جلتی پر تیل کا کام شعیب اختر جیسے کم ظرف لوگوں نے انجام دیا ہے۔
آپ کا ملک اربوں روپے افغانستان میں رائے عامہ کو اپنے حق میں کرنے کے لیے خرچ کرتا ہے ۔
اب ایسے واقعات کے بعد دو طرز عمل ہوسکتے ہیں۔
یا تو آپ نفرت مو مزید ہوا دے کر اپنے نفس کی تسکین کرلیں یا آپ محبت کرنے والی قوتوں کو اجاگر کرکے نفرت کے سوداگروں اور ان کی پشت پر کھڑے پاکستان کے دشمنوں کا ناکام کرلیں۔
میں نے دوسرا والا کام کیا ہے۔

Copied

No comments:

Post a Comment